16 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:19
اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری سے مزید چھ فلسطینی شہید
اے آر وائی - اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری سے مزید چھ فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد انیس ہو گئی ہے۔ فلسطین کی جانب سے کئے گئے دو جوابی حملوں میں چار یہودیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ مصری وزیر اعظم ہشام قندیل غزہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فلسطینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
دوسری طرف اسرائیلی حکام کے مطابق وہ پوری طور پر زمینی حملے کے لئے تیار ہے اور اس کے لئے سولہ ہزار فوجی مزید طلب کر لیے ہیں ۔ اسرئیلی حکومت نے کہا ہے کہ مصری وزیر اعظم کے دورے کے دوران بمباری نہیں کی جائے گیا مگر اس دوران فلسطینی حملے بھی بند ہونے چاہیئے اسرائیل کی جانب سے جار ی جارحیت اور بمباری سے جام شہادت نوش کر نےو الوں کی تعداد انیس ہو گئی ہے جس میں سات فوجی اور بارہ شہری شامل ہیں۔
فلسطین کی جانب سے کئے گئے دوجوابی حملوں میں میں چاریہودیوں کی ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان سمیت عالم اسلام کی جانب سے اسرائیل کے اس وحشیانہ اقدام کی پر زور مذمت کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا جب کہ عرب لیگ کا اجلاس ہفتے کو ہوگا ۔