17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:54
نیویارک دہشگردی کا منصوبہ بنانیوالےکو عمر قید
اے آر وائی - امریکی عدالت نے نیویارک سب وے سسٹم کو خود کش دھماکے سے تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے نوجوان کو عمر قید کی سزاسنادی۔
امریکی شہری ایڈس کودوہزار نو میں نیویارک میں سب وے کو خود کش دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے ملزم کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے اور القاعدہ کے ساتھ تعلقات ثابت ہونے پر سزا سنائی۔
پروسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو امریکا کی پالیسیوں پر اعتراض تھا اس لئے وہ امریکی شہریوں سے بدلہ لینا چاہتا تھا۔ امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اگر ملزم اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتا تو یہ ورلڈ الیون کے بعد امریکی تاریخ میں دہشتگردی کا دوسرا بڑا واقعہ ہوتا۔ جبکہ ملزم ایڈس کا کہنا تھا کہ وہ بے گناہ ہے اس نے نیویارک سب وے کو دھماکے سے اڑانے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔