17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:33
غزہ : اسرئیل کے تازہ حملوں میں مزید8 فلسطینی شہید
جیو نیوز - غزہ …غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔ آج آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے۔چار روز میں 38 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ تیونس کے وزیر خارجہ کے غزہ کے دورے کے دوران بھی حملہ کیا گیا۔ غزہ پر چوتھے روز بھی اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں اور اج کے حملوں میں 8فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ آج غزہ میں حماس کے کابینہ ہیڈ کوارٹر کو فضائی حملے میں نشانہ بنایاگیا۔ حملوں میں چار روز میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔ ایمرجنسی سروس کے ترجمان کے مطابق وسطی غزہ میں ماغازی کیمپ میں فضائی حملے میں تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔جبالیہ کیمپ میں اسرائلی حملے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ بھاری مشینری سے ہٹایا جا رہا ہے۔رفاح بارڈر سے تیونس کے وزیر خارجہ آج صبح غزہ پہنچے ہیں۔ جہاں وہ سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے۔ان کے دورے کے دوران بھی اسرائیلی حملے جاری رہے۔