17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:52
مصر:اسکول بس ٹرین سے ٹکرا گئی،کم سے کم 40 ،کم سن طالب علم ہلاک
جیو نیوز - قاہرہ…مصر میں اسکول بس ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 40 ،کم سن طالب علم ہلاک ہو گئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔بس میں 60بچے سوار تھے اور یہ ایک تفریحی دورے پر جاری تھی،جس کا اہتمام ان کی نرسری نے کیا تھا ،حادثہ ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔بچوں کی عمریں چار سے چھ سال کے درمیان ہیں۔حادثہ میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے۔مصر کے صدر محمد مرسی نے وزیر اعظم،وزرائے دفاع اور صحت اور قاہرہ کے گورنرکو متاثرہ خاندانوں کی تمام مدد کا حکم دیا ہے۔حادثہ کے بعد ٹرانسپورٹ کے وزیر اور ریلوے اتھارٹی کے سربراہ مستعفی ہوگئے ہیں۔