17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:17
ایران زیرِ زمین یورنیم کی افزودگی دگنا کرنے کے لیے تیار ،آئی اے ای اے
جیو نیوز - نیویارک…اقوام متحدہ کے جوہری پروگرام کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران زیرِ زمین یورنیم کی افزودگی دگنا کرنے کے لیے تیار ہے۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے اگست دو ہزار دس سے اب تک دو سو تینتیس کلو گرام اعلیٰ درجے کی افزودہ یورینیم تیار کی ہے۔ایران کے جوہری مرکز میں دو ہزار سات سو چوراسی سنٹری فیوج ہیں جس کا مطلب ہے کہ ایران جلد ہی آپریٹنگ سسٹمز کی تعداد کو سات سو سے چودہ سو تک پہنچا سکتا ہے۔جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور سویلین استعمال کے لئے یورینیم کی 20 فیصد تک افزودگی کی جا رہی ہے۔