17 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:46
عراق میں کاربم دھماکے سے 7 زائرین جاں بحق،25 زخمی
اے آر وائی - عراق میں کاربم دھماکے سے سات زائرین جاں بحق اورپچیس زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں پاکستانی اورایرانی بھی شامل ہیں۔ پولیس کےمطابق دھماکاخیز مواد ایک کار میں نصب کیا گیا تھا۔
غیرملکی زائرین سامارا سے بغداد جارہے تھے کے بالاد شہرسے پچاس میل دور ریسٹورنٹ کے قریب کھڑی گاڑی میں زوردار دھماکا ہوا،جس سے سات افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پاکستان اورایران کے زائرین بھی شامل ہیں۔