18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:55
غزہ پراسرائیلی جارحیت،47فلسطینی جاں بحق،400زخمی
اے آر وائی - غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی بمباری جاری ، تازہ حملوں میں میڈیا بلڈنگ پر بمباری سے 6زخمی جبکہ شہری علاقوں پر بمباری سےدو جاں بحق چار دن میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 47 ہوگئی،اسرئیل فوج کی شامی فوج پر بھی شیلنگ کی۔
غزہ پر چوتھے دن بھی اسرائیلی فضائیہ کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیلی فضائیہ نے اب تک آٹھ سو سے زائد حملے کیئے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے جاں بحق اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، غزہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، دوائیوں کی قلت کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
غزہ میں خوراک اور پینے کی پانی کی قلت ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کی ترجمان کہا ہے کہ غزہ مں اب بھی سینکڑوں کی تعداد میں ہدف موجود ہیں، جن کے لئے غزہ کے اندر حملے کیئے جائیں گے۔ غزہ پر حکومت کرنے والی تنظیم حماس کو نشانہ بنا کراسرائیلی شہریوں کو فلسطینی راکٹوں سے بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ پر زمینی حملے کیلئے فوج مکمل طور پر الرٹ ہے۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمروں نے نیتین یاہو کو فون کر کے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔