تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:32

چین میں بدترین ٹریفک حادثہ،70گاڑیاں ٹکرا گئیں،9 افرادہلاک

جیو نیوز - بیجنگ…چین میں آئل ٹینکر سمیت 70 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ آگ بھڑک اٹھی ،حادثے میں 9 افراد ہلاک 19 زخمی ہوگئے ۔چین کے جنوب مشرقی صوبے گزہو میں دو اطراف سے آنے والی گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا، شنگھائی کمانگ ایکسپریس وے پر 7 آئل ٹینکر سمت 69 سے زائد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرائیں ، تقریباً 7 سو میٹر کی سڑک بلاک ہوگئی ، دھند کی وجہ سے حد نظر کم ہوگئی اور ایک چھوٹا ٹرک کھڑا ہوگیا، جو حادثے کا سبب بنا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا،ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.