18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:56
ڈیوڈ کیمرون کا اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ
اے آر وائی - برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ پر حملے بند کرے۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ٹیلی فون کیا۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ پر حملے بند کرے تاکہ خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کم ہو سکے۔ انہوں نے اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ سے راکٹ حملوں کے بعد کشیدگی بڑھی ہے۔