18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:5
مقبوضہ جموں کشمیرمیں دھماکا،1شخص ہلاک،6زخمی
اے آر وائی - مقبوضہ جموں کشمیر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے ناروال میں وائن شاپ کے باہر نا معلوم مسلحہ افراد نے ہیڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔ جمون کشمیر کے آئی ج پولیس دل باغ سنگھ کا کہنا ہے کہ دھماکا ہینڈ گرنیڈ سے کیا گیا، ہلاک ہونے والے ایک شخص کا نام گلدیپ سنگھ ہے۔
زخمی ہونے والے ایک عینی شاہد راکھیش سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ پارکنگ میں گاڑی پارک کر کے روڈ کراس کر کرہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوا، جس سے وہ بری طرح زخمی ہوا۔ ہینڈ گرنیڈ حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کردی ۔