18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:37
بال ٹھاکرے کی آخری رسومات جاری
اے آر وائی - ہندو انتہا پسندتنظیم شیو سینا کے بانی بال ٹھاکرے کی کریا کرم کی رسومات ممبئی میں ادا کی جارہی ہیں،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کی سخت گیر ہندو جماعت شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی آخری رسومات کے لیے ممبئی میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہے۔ بال ٹھاکرے کا انتقال ہفتے کے روز اُن کے گھر ماتو شری میں ہوا۔ بال ٹھاکرے کی آخری رسومات کے موقع پر ممبئی میں بازار مکمل طور پر بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے۔
مہاراشٹر کی حکومت نے کسی بھی ناخوشگور صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور ان کی رہائش گاہ کے آس پاس بھاری تعداد میں پولیس تعینات ہے۔