تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:55

انتہا پسند ہندؤ رہنما بال ٹھاکرے کی چِتاکو آگ لگا دی گئی

اے آر وائی - بھارت کے انتہا پسند ہندؤ رہنما بال ٹھاکرے کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کردی گئیں۔۔لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کی چِتاکو آگ لگائی گئی۔



انتہاپسندہندو جماعت شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے کی چِتاکوآگ لگانے سےپہلے ممبئی کے شیواجی پارک میں آخری دیدار کرایاگیا۔ بال ٹھاکرے کی لاش کو صندل کی لکڑی میں رکھاگیا۔ آخری رسومات ان کے صاحبزادے اُدھے ٹھاکرے نے ادا کی ۔ممبئی پولیس نے بندقوں کی سلامی بھی پیش کی۔



اکھوں سوگوارشیواجی پارک میں صبح سے ہی جمع ہوناشروع ہوگئے تھے۔ان میں بڑی تعداد شیوسینا جماعت کے کارکن ،شیو سینکوں کی تھی ۔اس کے علاوہ بالی ووڈ سپراسٹار امیتابھ بچن ،ناناپاٹیکر،سنجے دت،لتامنگیشکراور بی جے پی کے رہنما ایل کےایڈوانی سمیت متعدداہم شخصیات موجود تھیں۔



آخری رسومات کے موقع پر ممبئی میں بازار مکمل طور پر بند رہے اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب تھی۔ مہاراشٹر کی حکومت نے کسی بھی ناخوشگور صورتحال سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےتھے۔ بال ٹھاکرے کی رہائش گاہ کےقریب بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کیاگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.