18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:56
عراق:خودکش حملے میں تین افرادہلاک اور سولہ زخمی
اے آر وائی - وسطی عراق میں پولیس چوکی کے قریب خودکش حملے میں تین افرادہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کےمطابق کارمیں سوارحملہ آورنےقصبہ خالص میں خود کوپولیس چوکی کے قریب دھماکے سےاڑا لیا۔
دھماکے سےایک پولیس اہلکاراوردوشہری ہلاک جب کہ سولہ زخمی ہوگئے،قصبہ خالص بغدادکے شمال میں پچاس میل دورواقع ہے۔