تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:43

اسرائیلی حکومت کی ویب سائٹس پر6کروڑسے زائد حملے

اے آر وائی - غزہ کابدلہ انٹرنیٹ کی دنیا میں لیا جارہا ہے۔ا سرائیلی حکومت کی ویب سائٹس پر6کروڑ سے زائد حملے ہو چکے ہیں۔



غزہ اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے۔ صیہونی ریاست کی جارحیت کے آگے بےگناہ شہری بے بس ہیں لیکن فلسطینیوں سے محبت کرنےوالے اس کا بدلہ انٹرنیٹ کی دنیامیں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔



اسرائیلی حکومت نے خود اعتراف کیاہے اس کی ویب سائٹ پرپانچ دنوں میں چار کروڑچالیس دفعہ حملے کیے جاچکے ہیں۔ ایک کوشش تو اتنی کامیاب ثابت ہوئی کہ ایک ویب سائٹ دس منٹ کےلیے بند ہوگئی تھی،،صیہونی وزارت دفاع ،صدر اور وزیراعظم کی ویب سائٹس پر2کروڑ سے زائد حملے کیےجاچکے ہیں۔ دنیا بھرکے علاوہ یہ حملے فلسطین اور خود اسرائیل میں بیٹھ کرکیے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.