19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:22
اوباما دورہ میانمار،آنگ سان سوچی سے ملاقات کریں گے
اے آر وائی - امریکی صدر باراک اوباما میانمار کا دورہ کر رہے ہیں، وہاں وہ اپنے ہم منصب تھین سین اور اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ملاقات کریں گے۔
امریکی صدر باراک اوباما دوسری بار صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد پہلے چار روزہ غیر ملکی دورے پر ہیں۔ امریکی صدر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا سے ہوتے ہوئے میانمار پہنچے۔ ینگون ایئر پورٹ پر میانمار کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر کا استقبال کیا۔
صدر باراک اوباما کے دورے کا مقصد فوجی حکومت کی جانب سے اصلاحات کی حمایت ہے۔ امریکی صدر کے دورے سے پہلے امریکا نے میانمار پر عائد پابندیاں ختم کردیں تھی۔ اپوزیشن لیڈر آنگ سان سوچی اور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی وجہ سے میانمار سے دنیا واقف ہو چکی ہے۔ کسی بھی امریکی صدر کا میانمار کا یہ پہلا دورہ ہے۔