تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 13:23

بال ٹھاکرے کی آخری رسومات: فیس بک پرسوال لڑکی کومہنگا پڑگیا

اے آر وائی - بھارتی لڑکی کو فیس بک پر بال ٹھاکرے کی آخری رسومات پر ممبئی کو بند کرنےکے بارے میں سوال کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر کے مذہبی اشتعال پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔



ممبئی میں اکیس سالہ لڑکی نے فیس بک پر سوال کیا تھا کہ بال ٹھاکرے کی آخری رسومات کے موقع پر ممبئی کیوں بند تھا، جس پر پولیس نے نہ صرف اسے بلکہ اس سوال کو پسند کرنے والی دوسری لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا۔ دونوں لڑکیوں کے خلاف مذہبی اشتعال پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں لڑکیوں کو ایک گھنٹے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کے دوہزار سے زائد کارکنوں نے لڑکی کے انکل کے کلینک پر حملہ کرکے اسے تہس نہس کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.