تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:11

روہنگیا کے مسلمانوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے، اوباما

اے آر وائی - امریکی صدر باراک اوباما نے کہاہے کہ مغربی برما کے علاقے روہنگیا کے مسلمانوں کو ملک کے قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔ امریکی صدر باراک اوباما دوسری مدت کے لیے صدر منتخب ہونے کے بعد تاریخی دورے پر برما پہنچے ہیں۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا دورِ اقتدار میں رہتے ہوئے برما کا پہلا دورہ ہے۔



رنگون میں برما کے صدر تھان سین سے ملاقات میں انہوں نے برما میں نسلی فسادات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ صدر اوباما نے واضح کیا کہ برما پر عائد پابندیوں کا مکمل خاتمہ ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری سے جڑا ہوا ہے۔ صدر اوباما نے برما کی عوام سے اپیل کی روہنگیا کے مسلمانوں کو ملک کے قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔



اوباما نے برمی صدر کے علاوہ حزبِ اختلاف کی رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.