20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:22
سعودی عرب آنیوالے تمام غیر ملکیوں کے فنگرپرنٹس لازمی قرار
اے آر وائی - سعودی عرب کی حکومت نے ملک میں آنے والے تمام غیرملکیوں کے فنگرپرنٹس لازمی قرار دے دئیے ہیں۔ ریاض میں سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ تمام غیرملکیوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا اور ان کے فنگر پرنٹس لینا لازمی ہوگا۔ حج اورعمرہ زائرین اور ورک پرمٹ پرآنے والے افراد ان میں شامل ہوں گے۔