تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:22

غزہ : جنگ بندی کے لئے بین الاقوامی کوششیں جاری

اے آر وائی - غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ قاہرہ میں فریقین کے مابین جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔ اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون قاہرہ پہنچ گئے۔ بان کی مون نے غزہ کی صورتحال کو سیاسی ناکامی قرار دیا۔ بان کی مون اسرائیلی وزیرِاعظم اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقاتیں کرنے کا ارادہ رکھتےہیں۔



ترک وزیر خارجہ احمد داؤد اوگلو سمیت عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نبیل العربی اور سنیئر سفارتکارآج غزہ کا دورہ کریں گے۔ امریکی صدر براک اوباما نے مصر کے صدر اور اسرائیلی وزیراعظم سے حالات کو قابو میں لانے کے حوالے سے بات کی ہے۔



حماس کے لیڈر خالد مشعل کے مطابق اسرائیل کے ساتھ اُس وقت تک جنگ بندی کا معاہدہ نہیں کیا جا سکتا، جب تک فضائی حملے بند نہیں کیے جاتے۔ ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان نے غزہ میں بمباری کے دوران بچوں کی ہلاکت کا حوالے دیتے ہوئے اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا۔ جو اسلام کو دہشت گردی سے منسوب کرتے ہیں انہوں نے مسلمانوں کے قتل عام پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور غزہ میں بچوں کے قتل کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ زمینی کارروائی کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.