تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:13

غزہ پر اسرائیل حملے، آجمزید 3فلسطینی شہید،تعداد113ہوگئی

جیو نیوز - غزہ…ساتویں روز بھی اسرائیل نے غزہ پر بم برسانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ، آج مزید 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیل پر جارحیت ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی دباوٴ بڑھتا جارہاہے۔غزہ میں دو مختلف مقاما ت پر داغے گئے راکٹوں نے تین افراد کی جان لے لی ، ایک ہفتے کے دوران شہدا کی تعداد112 ہوگئی ہے،ایک ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہیں،قاہرہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا کہ غزہ تنازع کے فریق فوری طور پر جنگ بند کردیں۔اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ انتہائی سنگین ہوسکتا ہے ۔فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی 10 عرب وزائے خارجہ کے ساتھ مصر کے راستے غزہ جائیں گے۔ ادھرامریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کمبوڈیا اجلاس چھوڑ کر ،غزہ کے بحران پر مذاکرات کے لیے مشرق وسطیٰ روانہ ہوگئیں ہیں ،ہیلری کلنٹن آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اور اس کے بعد فلسطینی حکام سے ملاقات کریں گی،وہ مصر جانے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں ،تاہم انہوں حماس سے مذاکرات کے امکان کو یکسر مسترد کردیا ہے،اسرائیل کی جانب سے غزہ پر زمینی حملے کا منصوبہ بھی عارضی طور پر موخر کردیا گیا، جس کے بعدوائٹ ہاوٴس کے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ حماس پر حملے اسرائیل کا اپنا فیصلہ ہے ، امریکی صدر اوباما نے اسرائیل کو حملے سے نہیں روکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.