20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:2
مصر کی جنگ بندی تجاویز اسرائل اور حماس نے قبول کر لیں
اے آر وائی - حماس اور اسرائیل نے مصر کے جنگ بندی تجاویز کو قبول کر لیا ہے اور اس پر مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے عملدر آمد شروع کر دیا جائے گا۔ حماس کے ترجمان اسامہ حماد نے امریکی خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ حماس نے مصر کی تجویز کو قبول کر لیا ہے اور اب اس پر اسرائیل کو اپنا فیصلہ دینا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں مصر کو امریکہ کے ٹھوس وعدے کا انتظار ہے ۔ مصر کے صدر م حمد مرسی نے بھی کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جارحیت چند گھنٹوں میں ختم ہو جائے گی ، اس سے قبل اسرائیل بھی غزہ پر زمینی حملہ ملتوی کر چکا ہے۔