تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 نومبر 2012
وقت اشاعت: 14:3

غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع

اے آر وائی - اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے ۔ معاہدے کے تحت اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر ہر قسم کی زمینی، ہوائی اور سمندری کارروائیاں روکنے پراتفاق کیا جبکہ تمام فلسطینی گروپ غزہ سے اسرائیل اور سرحدی علاقوں پر راکٹ اور دوسرے حملے روک دیں گے۔ جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد فلسطینیوں نے جشن مناتے ہوئے ہوئی فائرنگ کی۔



غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عالمی برداری نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے معاہدہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے مصری صدر کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں غزہ میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ معاہدے پرفریقین کا رضامند ہونا قابل تعریف ہے۔ مصری صدر نے معاہدے کے بارے میں غیرمعمولی قائدانہ کردار ادا کیا۔



امریکا نے بھی جنگ بندی کے معاہدے کوخوش آئند قرار دیا ۔امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے مصری صدر محمد مرسی کی معاہدے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ حماس کے سیاسی رہنما خالد مشال نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت ناکام ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے میں حماس کے مطالبات مان لیے گئے ہیں۔



اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتنیاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل طاقت کے استعمال سے پہلے مصر کی طرف سے جنگ بندی کے منصوبے کوموقع دینا چاہتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.