تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:52

ٹیکساس: ہائی وے پر 160گاڑیاں ٹکراگئیں،2افرادہلاک

اے آر وائی - امریکی ریاست ٹیکساس میں ہائی وے پر ایک سو ساٹھ گاڑیاں ٹکراگئیں۔ حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک سو چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ تھینکس گیونگ ڈے کے باعث ٹریفک کو امریکی ریاست ٹیکساس کی طرف موڑ دیا گیا تھا، جیفرسن کاؤنٹی میں ہونے والے حادثے سے متعلق مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ بے یو ٹیلر اور ہیمپشائر روڈ کے درمیان دس کلو میٹر کی حدود میں یہ حادثہ پیش آیا۔



اطلاعات کے مطابق ٹریفک حادثے کا شکار سب سے پہلے ایک گاڑی دھند کے باعث ہوئی جس کے بعد گاڑیوں کی قطار لگ گئیں۔ حادثے میں زخمی 5 افراد کی حالت نازک ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکساس میں تھینکس گیونگ ڈے کے باعث ٹریفک کا شدید دباؤ پایا جاتا ہے۔ریاستی حکومت نے عوام سے کم ٹریفک سڑکوں پر لانے کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.