تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:35

مصر میں صدارتی حکم نامے کے خلاف مظاہروں کا اعلان

اے آر وائی - مصر میں حزبِ اختلاف نے صدر محمد مرسی کے صدارتی حکم کی مخالفت کے لیے مظاہروں کا اعلان کیا ہے جس حکم کے تحت صدر کے اختیارات میں اضافے کیا گیا ہے۔ صدارتی حکم نامے کے مطابق اب کوئی بھی صدر کے بنائے ہوئے قوانین، فیصلوں اور جاری کیے گئے فرمان کو چیلنج نہیں کر سکے گا۔



صدر کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مصر کی تحریک کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے تاہم حزبِ مخالف کے کئی اہم رہنمائوں نے حکم نامے کی مخالفت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.