تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
23 نومبر 2012
وقت اشاعت: 12:53

دنیا بھرمیں سیداُلشہدا امام حُسین کی یا د میں،مجالس وعزاداری

اے آر وائی - دنیا بھر میں سید اُلشہدا امام حُسین کی یا د میں محافل ، مجالس اور عزادراری کا سلسلہ جاری ہے ۔ دنیا بھر میں غازی عباس علمدار سے منسوب آٹھ محرم کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج کربلا میں لاکھوں لوگ عباس علمدار کے روضے پر موجو د ہیں اور اُن کی یاد منارہے ہیں ۔



ایران میں امام رضا کے روضے پر بھی زائرین کا ہجوم ہے اس کے علاوہ یورپ ، امریکہ ، اورایشیا ۔ مشرق وسطع اور خلیجی ممالک میں بھی سیداُلشہدا اور اُ ن کے جانثاروں کی یا د میں مجالس ، محافل ۔ اورعزاداری کا سلسلہ جاری ہے ۔۔ پاکستان اور ہندوستان میں اس وقت لاکھوں افراد آٹھ محرم کی مجالس اور جلوسوں میں موجود ہیں ۔ جو نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کررہے ہیں ۔



جبکہ اہلسنت کی جانب سے منعقدہ محافل میں ذکر امام حُسین اور اُن کے رفقاکے فضائل او ر اسلام کیلئے اُن کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.