23 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:3
لارڈگلبرٹ کی پاک افغان سرحدپرنیوٹران بم استعمال کرنےکی تجویز
اے آر وائی - سابق برطانوی وزیر دفاع لارڈ گلبرٹ تجویز دی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں شورش پر ختم کرنے کے لیے نیوٹران بم استعمال کیا جائے،اس تجویز پر برطانوی دارالامر کے دیگر اراکین دنگ رہ گئے۔
دارالامر میں ایٹمی ہتھیاروں میں کمی پر بحث کے دوران سابق برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ نیوٹران بم کے استعمال سے سرحدوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کی وجہ سے تیسری عالمی جنگ کو ٹالا جاسکتا ہے جبکہ تابکاری کے حامل ہتھیاروں کے استعمال سے سرحدی علاقوں میں بدامنی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ گلبرٹ کے اس بیان پر دارالامر کے دیگر اراکین نے ان پر شدید تنقیدکی۔ حکومتی ترجمان لارڈ والس کا کہنا تھا کہ گلبرٹ کے خیالات برطانوی حکومت کی ترجمانی نہیں کرتے جو ایسا عالمی ماحول چاہتا ہے، جس میں کسی بھی ملک کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہ رہے۔