24 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:27
برطانیہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک
اے آر وائی - برطانیہ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور مزید ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ برطانیہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی اور ریلا عمر رسیدہ شخص کوگاڑی سمیت بہا کر لے گیا۔
برطانیہ میں ملک کے دیگر حصوں سے بھی کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ساوٴتھ ویلز انگلینڈ کے علاقوں میں ایک سو اڑتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں نے ہزاروں مکانات کو برباد کردیا۔
برطانوی انشورنس کمپنی کے مطابق اس سال بارشوں کی وجہ سے ایک بلین پونڈ سے زائد نقصانات کے کلیم ملے ہیں جو کمپنی کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ شدید بارشوں سے گرمیوں کی بارش میں پانچ سو ملین پونڈز کا انشورنس انڈسٹری کو نقصان پہنچا۔