تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:36

ممبئی میں لڑکیوں کی گرفتاری غیر منصفانہ تھی، پولیس رپورٹ

اے آر وائی - ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما بال ٹھاکرے کی آخری رسومات کے موقع پر ممبئی کو سیل کرنے کے بارے میں فیس بک پر تبصرہ کرنے والی لڑکی اور اس کی دوست کی گرفتاری کو پولیس نے تحقیقات کے بعد غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق رپورٹ میں لڑکیوں کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے اور کہا ہے کہ کارروائی کرنے والے اہلکاروں نے اختیارات سے تجاوز کیاجس پر ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہونی چاہیے۔



بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھیج دی گئی ہے جو اس رپورٹ کی بنیاد پر ان اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.