24 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:24
امریکا : میساچیوسٹس میں گیس کا دھماکا،18افراد زخمی
اے آر وائی - امریکی ریاست میسا چیوسٹس میں گیس کے اخراج کے باعث بلڈنگ میں ہونے والے دھماکے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ہفتے کی صبح اسپرنگ فیلڈ کے علاقے میں واقع عمارت میں ہوا۔دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
دھماکے سے بلڈنگ کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں گیس کمپنی کے دو ارکان بھی شامل ہیں۔