25 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:34
چین نے جہاز پر لڑاکا طیارہ اتارنے کی صلاحیت حاصل کرلی
اے آر وائی - چین میں لڑاکا طیارے نے ملک کے پہلے بحری بیڑے پر کامیابی سے لینڈنگ کی ہے ۔ چین نےطیارہ بردار جہاز پرلڑاکا جیٹ طیاروں کی لینڈنگ اور اڑان کی صلاحیت حاصل کرلی ہے ۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق لڑاکا طیارے جے ففٹین نے ملک میں تیار کردہ پهہلے طیارہ بردار جہاز پر کامیابی سے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا ہے ۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ پلیٹ فارم اور جی ففٹین نے کامیابی سے تمام مراحل طے کئے ہیں۔ جے ففٹین طیارہ ہوا سے ہوا میں اور ہوا سے زمین پر میزائل داغنے کی صلاحیت کا حامل ہے ۔ یہ طیارہ جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ گائیڈڈ بم داغنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔ چین میں تیار کردہ پہلے بحری بیڑے کو سمتبر میں فورس میں شامل کیا جائے گا ۔