تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:45

محرم کے جلوسوں پر پابندی کے خلاف کشمیریوں کااحتجاج‬

اے آر وائی - مقبوضہ کشمیر میں دس محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ جس کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ،اورسرینگر میں کرفیونافذ کر دیا ۔جس کیخلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا اور کئی مقامات پر مظاہرین اور بھارتی فوج میں جھڑپیں ہوئیں۔



بھارتی حکومت نے محرم الحرام کے جلوسوں کو روکنے کیلئے مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سرینگر میں سینکڑوں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کر کے کرفیو عائد کر دیا ۔ لوگ کرفیوکو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا اورسیکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پرلاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد عزا دار زخمی ہو گئے۔



سرینگر میں قابض انتظامیہ کی طرف سے محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی کے خلاف ایک کشمیری نے خود کو آگ لگا دی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سمیت حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، مولانا عباس انصاری ، محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان کو عوامی اجتماعا ت سے خطاب کرنے سے روکنے کیلئے گھروں میں نظربند کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.