تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:5

چین :ایکسیڈنٹ مین 46گاڑیاں ٹکرا گئیں،ایک شخص ہلاک5زخمی

اے آر وائی - چین میں ٹرک بے قابو ہونے سے چھیالیس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ۔ چین میں صبح مقامی وقت کے مطابق سات بجے بیجنگ تبت ایکسپریس وےپرسامان سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیااورسڑک کے کنارے لگے حفاظتی جنگلے سے ٹکرا گیا، جس کے باعث پیچھے اور سامنے سے آتی ہوئی چھیالیس گاڑیاں آپس میں ٹکرا گیئں.



۔حادثے کے بعدریسکیو حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کردی، زخمی اور جاں بحق شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.