تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 17:26

موت کا سبب جاننے کیلئے یاسر عرفات کی قبر کشائی منگل کو ہوگی

اے آر وائی - فلسطین کے رہنما یاسر عرفات کی موت کا سبب جاننے کے لیے منگل کو قبر کشائی کر کے ان کی باقیات نکالی جائیں گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس فیصلےکا مقصد سابق رہنما کی موت کی تحقیقات کے سلسلے میں تحقیقاتی ٹیم کو باقیات کے نمونے فراہم کرنا ہے۔ دوبارہ تد فین بھی منگل کو ہی کر دی جائے گی۔



سوئس لیبارٹری کی طرف سے یاسر عرفات کے زیر استعمال چیزوں میں تابکارہ مادے کے شواہد ملنے کے بعد رواں سال فرانس میں استغاثہ نے عرفات کی موت کی تحقیقات شروع کی تھی۔ پیرس میں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ یاسر عرفات کی موت کی وجہ کا تعین نہیں کر سکے۔ یاسر عرفات کی بیوہ نے ان کے قتل کی تحقیقات کی درخواست دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.