تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:26

برطانیہ طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں ، نظام زندگی مفلوج

اے آر وائی - برطانیہ کے جنوب مغربی حصوں میں تیز ہواکے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں بارش کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی میں تعطل پیدا ہو گیا اور ریل سروس متاثر ہوئی۔ برطانیہ کے جنوب مغربی علاقے میں تیز ہواؤٴں اور بارش کے باعث درخت گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔



مغربی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے معطل رہی۔شدید بارشوں سے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔۔ویلز میں بھی کئی روز سے جاری بارشوں کے نےنظام زندگی معطل کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے چند روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.