26 نومبر 2012
وقت اشاعت: 18:55
مصر : صدر مرسی اختیارات میں اضافہ محدود کرنے پر متفق
اے آر وائی - مصر کے صدر محمد مرسی نے اعلیٰ ججز سے ملاقات میں اپنے اختیارات میں اضافے کو محدود رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے وزیر انصاف کے مطابق صدر مرسی نے آج قاہرہ میں اعلی عدلیہ کے سینیئر ججوں سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات کا مقصد ملک میں پھیلنے والی بے چینی کو دور کرنا تھا،مصر کے صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر مرسی کو امید ہے کہ اس ملاقات سے ملک میں پائی جانے والے بے چینی پر قابو میں مدد ملے گی ۔