تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:17

سوزن رائس کے امریکی وزیرخارجہ ہونے کےامکانات روشن

اے آر وائی - اوباما اس بارکچھ نئے موڈ میں نظر آتے ہیں،،پرانی وفاداری اپنی جگہ لیکن نئی مدت کے دوران کچھ نئے چہرے ان کی کابینہ میں ضرور جگہ بنالیں گے،،ان میں سے ایک سوزن رائس بھی ہوسکتی ہیں۔



کونڈا لیزا رائس سے ان کا تعلق صرف اتنا ہے کہ دونوں کاسرنیم رائس ہے۔ اس کے علاوہ کوئی خاندانی رشتے داری درمیاں نہیں ہے،،سترہ نومبرانیس سو چونسٹھ کو پیدا ہونے والی سوزن رائس کے لیے نومبرخوش قسمت مہینہ لگتاہے۔ وہ اسی مہینے میں پیداہوئیں اوراسی مہینے میں شاید وہ امریکی وزارت خارجہ کےلیے نامزد ہوجائیں۔



پڑھے لکھے سیاہ فام خاندان سے تعلق رکھنے والی سوزن اسٹین فورڈیونی ورسٹی کی گریجویٹ ہیں،،دوران تعلیم شاندار رکاڈ رکھنے والی رائس نے نہ صرف نصابی سرگرمیوں بلکہ کھیلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے،،بل کلنٹن کے دور صدارت میں بھی سوزن اعلیٰ عہدوں پر فائز رہیں سوزن رائس اس وقت اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیرہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.