27 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:57
یاسرعرفات:قبرکشائی کرکے باقیات ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری روانہ
اے آر وائی - فلسطین کے رہنما یاسر عرفات کی موت کا سبب جاننے کے لیے قبر کشائی کر کے ان کی باقیات فرانزک ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری روانہ کر دی گئیں۔ یاسر عرفات کا انتقال دو ہزار چار میں ہوا تھا۔
فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی موت کا وجہ جاننے کیلئے آج قبر کشائی کی جارہی ہے، سوئس، فرانسیسی اور روسی ماہرین ان کی باقیات کے نمونے سے یہ پتا چلانے کی کوشش کریں گے کہ ان کو زہر دے کر تو ہلاک نہیں کیا گیا،دوبارہ تد فین بھی آج ہی کر دی جائے گی۔
سوئس لیبارٹری کی طرف سے یاسر عرفات کے زیر استعمال چیزوں میں تابکاری مادے پولونیم کے شواہد ملنے کے بعد رواں سال فرانس میں استغاثہ نے عرفات کی موت کی تحقیقات شروع کی تھی۔ پیرس میں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ یاسر عرفات کی موت کی وجہ کا تعین نہیں کر سکے۔
ان کی بیوہ سوہا نے عرفات نے فلسطینی اتھارٹی سے کہا تھا کہ وہ قبرکشائی کی اجازت دیں تاکہ حقیقت کا پتا چلایا جا سکے۔