28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:36
امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین مستعفی ہوگئے
اے آر وائی - پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تاہم وہ 14 دسمبر تک اپنے فرائض جاری رکھیں گے۔
امریکی اخبار کے مطابق سینئر سفارتکار مارک گراسمین اپنی ذاتی زندگی پر توجہ دینے کے لیے 14 دسمبر سے اپنے عہدے پر مزید کام نہیں کریں گے۔ گراسمین نے اپنا استعفیٰ امریکی صدر باراک اوباما کو بھجوادیا ہے۔ امریکی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ مارک گراسمین کی جگہ ان کے نائب ڈیوڈ ڈی پیرس نمائندہ خصوصی کا چارج لیں گے۔
مارک گراسمین نے 12 فروری 2011 میں رچرڈ ہالبروک کی موت کے بعد نمائندہ خصوصی کی ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔ مارک گراسمین کے نائب ڈیوڈ ڈی پیئرس افغانستان میں امریکی سفارتخانے کے میں اسسٹنٹ چیف مشن کے طور پر کام کررہے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق انتخابات سے قبل اوباما انتظامیہ میں تبدیلی کے امکانات ظاہر کیے جارہے تھے ،اس سلسلے میں مارک گراسمین کے استعفی ایک کڑی ہے، اس کے علاوہ سوزن رائس کی بطور وزیر خارجہ تقرری کے علاوہ امریکا میں جان کیری اور لیون پینیٹا کو بھی تبدیل کرنے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔