28 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:45
سعودی عرب کے فرماں رواں روبہ صحت
اے آر وائی - سعودی عرب کے فرماں روا شاہ عبداللہ کمر کے کامیاب آپریشن کے گیارہ روز بعد سرکاری ٹی وی پر دکھائے گئے۔ شاہ عبد اللہ کا آپریشن سترہ نومبر کو ریاض کے ایک اسپتال میں آپریشن ہوا تھا ۔۔جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ سرکاری ٹی وی پر مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے نظر آئے۔
اس موقع پر ان کی صحت بہتر نظر آرہی تھی۔ سعودی فرماں رواں کی علالت کے بعد ان سے متعلق میڈیا میں مختلف نوعیت کی خبریں زیر گردش رہیں اسی لیے ان کی صحت یابی سے متعلق فوٹیج سرکاری ٹی وی پرنشر کی گئی۔