29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 0:37
اٹلی میں یورپ کےبڑے اسٹیل پلانٹ کوبگولے نے ہلادیا
اے آر وائی - جنوبی اٹلی میں ہوا کے بگولے نے یورپ کے سب سے بڑے اسٹیل پلانٹ کو ہلادیا۔ جس کےباعث بیس ملازم زخمی ہوگئے۔ یورپ کے سب سے بڑے اسٹیل پلانٹ میں ٹورنیڈوٹکرانے کےوقت متعدد ملازم کام میں مصروف تھے کہ ایک خطرناک ہواکابگولہ بندرگاہ سے ٹکرایا۔ طوفان سے پلانٹ کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے تاہم جانی نقصان پر زیادہ افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔
طوفان کے دوران سمندر میں گرنے والے ایک کارکن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ الوا یورپ کی سب سے بڑا اسٹیل پلانٹ ہے اور کرپشن کے الزامات کے بعد اس پلانٹ کو بند کردیا گیا ہے۔