29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 0:57
چلی میں احتجاج،مظاہرہ کرنیوالے ماہی گیروں کونہلادیاگیا
اے آر وائی - وسطی امریکا کے ملک چلی میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف طلبا پر واٹر کینن کا استعمال ہو ہی رہا تھا اب سین تیاگو میں مظاہرہ کرنے والے ہزاروں ماہی گیروں کو بھی نہلادیاگیا۔ حکومت کی تعلیمی اصلاحات کے خلاف سینتیاگو میں طلبا کئی ماہ سے سراپااحتجاج اب ان میں شامل ہوگئے ماہی گیر۔ کیونکہ وہ مظاہرہ کررہے تھے متنازع بل کے خلاف۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پھر اپنایا وہی پرانا طریقہ۔ واٹر کینن سے تمام مظاہرین کو نہلادیا۔ اور ڈنڈوں کا خوب آزادانہ استعمال کیاگیا۔ پولیس نے مظاہرین کو پکڑ کر گاڑیوں میں بھی بھرا گیا مگر مظاہرین بھی احتجاج پر تلے رہے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کےلیے پرامن ریلی نکال ہی ڈالی۔