تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:6

فلسطین کااقوام متحدہ میں مبصر کادرجہ ، رائے شماری آج متوقع

اے آر وائی - فلسطین کو اقوام متحدہ میں مبصر کادرجہ دینے کےلیے رائے شماری آج متوقع ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے فلسطین مسئلے کاحل اقوام متحدہ نہیں بلکہ براہ راست بات چیت ہے



افریقن یونین کے چیئرپرسن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں جانے کی بجائے فلسطین مسئلے کاحل مذاکرات میں ہے۔ ایک سو ترانوے ارکان پر مشتمل جنرل اسمبلی میں آج فلسطین کے مبصر کےدرجے کےلیے رائے شماری متوقع ہے۔ جس کی اسرائیل اور امریکا پہلے ہی مخالفت کرچکے ہیں۔



برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے زور دیا ہے کہ فلسطین کو رائے شماری سے پہلے مذاکرات کی ضمانت دینا ہوگا۔ نیویارک میں امریکا کے نائب وزیرخارجہ ولیم برنس سے ملاقات میں محمود عباس سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ اس سےدستبردار ہوجائیں مگر محمود عباس نے مؤقف اختیار کیا کہ اب دیر ہوچکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.