تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 1:18

پولش عدالت نے جانوروں کوذبح کرناغیرقانونی قراردیدیا

اے آر وائی - پولینڈ کی سب سے بڑی عدالت نے ملک میں مذہبی طریقے سے ذبح کرنے کے طریقہ کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے جبکہ یورپی یونین اس طریقے کو قانونی حیثیت دینے والی ہے۔ عدالت کے آئینی ٹرائبیونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بغیر بے ہوش کیے جانورکی گردن کاٹنے سے خون بہہ کر موت ہونا پولش قوانین کی خلاف ورزی ہے۔



پولینڈ میں مسلمانوں اور یہودیوں کی آبادی کم ہے جو اپنے مذہبی عقیدے کی بنیاد پر ذبح کا یہ طریقہ اپناتے ہیں۔ یورپی یونین نے مذہب اور عقیدہ کی بنیاد پر ذبحہ کرنے کے طریقہ کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نفاذ یکم جنوری سے ہوگا۔



پولینڈ کے وزیر زراعت کا کہنا ہے یورپی یونین کے قوانین ایک مثال ہیں اور اگر اس فیصلے سے کوئی مشکل پیش آئی تو اس سے دور ہو جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.