تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:26

امریکا:ڈیوڈہیڈلی کو جنوری 2013ء تک جیل بھیج دیا گیا

اے آر وائی - ممبئی حملوں کے الزام میں لشکر طیبہ کے امریکی نژاد دہشت گرد ڈیوڈ ہیڈلی اور ان کے ساتھی ملزم تہوار رانا کو سترہ جنوری تک جیل بھیج دیا گیا ہے۔



شکاگو کی ایک عدالت نے کے ترجمان کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج دو ملزمان کو ممبئی حملوں کی پلاننگ کرنے کے الزام میں سزا سنائی ہے ان دونوں پر ڈنمارک کے ایک اخبار نے ممبئی حملوں کی سازش تیار کرنے کا انکشاف کیا تھا۔



تہوار رانا کو چار دسمبر دو ہزار بارہ سے پندرہ جنوری تک اور ڈیوڈ ہیڈلے کی سزا سترہ جنوری دوہزار تیرہ تجویز کی گئی ہے۔ اس کیس میں باون سالہ ہیڈلے نے مرکزی ایف بی آئی کی تحقیقات کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈہیڈلے نے لشکر طیبہ کی دہشت گرد حملوں میں مدد کی۔



ہیڈلے کو بھارت میں ممبئی حملوں کے الزام میں سزائے موت کے کیسز کا سامنا ہے تاہم وہ ایف بی آئی سے سمجھوتے کے تحت مختلف دہشت گرد کارروائیوں کے بارے میں تعاون کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.