تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 0:35

ماسکو نے برف کی چادر اوڑھ لی

اے آر وائی - روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والی شدید برفباری نے پچھلے پچاس کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ گلیوں اور عمارتوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ ماسکو کی گلیاں، بازار اور سڑکیں سبھی برف کی سفید چادر تلے چھپ گئیں۔



برفباری کی شدت نے معمول کی زندگی مفلوج کردی۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اورستر سے زائد پروازیں مسنوخ کرنا پڑیں جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ راستوں سے برف ہٹانے کا کام تو جاری ہے لیکن مسلسل گرنے والی برف سے مشکلات کا سامنا ہے۔ ماہرین موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں برفباری میں مزید شدت آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.