تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 0:38

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری

اے آر وائی - آج اقوام متحدہ کے تحت دنیا بھر میں مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا دن منایاجارہا ہے۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے،، رواں برس اب تک ایک سو ساٹھ فلسطینی شہید کئے جاچکے ہیں ۔ خطہ فلسطین آج بھی عالمی برادری کے سامنے غم والم کی تصویر بنا ہوا ہے۔ اسرائیلی بمباری معمول بنتی جارہی ہے اور ان سفاکانہ کارروائیوں کا معصوم بچے بھی شکار بنتے ہیں ، فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آج اظہار یکجہتی کا دن منا یا جارہا ہے۔



رواں سال میں اب تک ایک سو ساٹھ فلسطینی اسرائیلی مظالم کے نتیجے میں شہید ہوچکے ہیں۔ انسانی حقوق تنظیم کے اعدادوشمار کےمطابق اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بننے والے چھیاسٹھ فیصد معصوم فلسطینی شہری تھے۔ پچھلے بارہ سال سے اسرائیلی بربریت جاری ہے جس میں چھ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے جن میں ایک ہزار سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔



اسرائیلی حملوں میں سالانہ پانچ سو چھیالیس فلسطینی شہید ہوتے ہیں۔عالمی طاقتیں معصوم اور نہتے فلسطینیوں کے اسرائیل کے ہاتھوں قتل عام پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی چلی آئی ہیں۔ امریکی کی پشت پناہی کے باعث اسرائیلی کارروائیوں میں دن بدن شدت آتی چلی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.