تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:36

رشتے سے انکار پر لڑکی کوذبح کرنیوالے2 ملزمان گرفتار

اے آر وائی - افغانستان کے صوبے قندوز میں پولیس نے رشتہ دینے سے انکار پر پندرہ سالہ لڑکی کو ذبح کرنے والے دو افراد کوگرفتارکرلیاگیاہے۔ نوجوان لڑکی کے قتل کا یہ افسوسناک واقعہ افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں دوروز قبل پیش آیا تھا۔



صوبے کے پولیس ترجمان سید سرورحسینی نے بتایا ہے کہ لڑکی دریا سے پانی لے کر گاوٴں آرہی تھی کہ دوفراد نے اسے ذبح کر دیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ان دونوں ملزموں میں سے ایک نے لڑکی کا رشتہ مانگا تھا لیکن اس کے خاندان نے انکار کردیا تھا۔ پولیس نے دونوں افرادکو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔وہ پولیس کی حراست میں زیر تفتیش ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.