30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:37
پینٹاگون میں اسرائیلی وزیردفاع کی لیون پنیٹا سے ملاقات
اے آر وائی - فلسطین کو مبصر کی حیثیت ملنے کے بعد اسرائیلی حکومت ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے اور اسرائیلی وزیردفاع ایہود بارک نے پینٹاگون میں امریکی ہم منصب لیون پنیٹا سے ملاقات کی۔
اسرائیلی وزیر دفاع ایہود بارک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد پینٹاگون کا دورہ کیا جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایہود بارک کا کہنا تھا کہ فلسطین کو مبصر ریاست کے حقوق ملنا غلطی ہے۔
ایہود بارک کا کہنا تھا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں غیررکن مبصرریاست کی درخواست اقوام متحدہ میں لے جاکر غلطی کی۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تمام تنازعات کا حل براہ راست مذاکرات میں ہے اور فلسطینی صدر کو اس حوالے سے کوئی پیشگی شرائط نہیں رکھنی چاہئیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ فسلطینی صدر نے مبصر ریاست کی نشست لے کر دیگر ممالک کو بھی معاملات میں ڈال دیا ہے جو اسرائیل کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔