تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:46

ایک ماہ بعد بھی سینڈی کی تباہ کاریاں باقی

اے آر وائی - امریکا میں خطرناک طوفان سینڈی کی تباہ کاریوں کو ایک ماہ ہوگیا جبکہ متعدد ریاستوں میں آپریشن کلین اپ اب بھی جاری ہے۔ سینڈی طوفان نیویارک کے مختلف حصوں سے ٹکرایا تھا جس کے بعد بڑے پیمانے پر صفائی کا کام جاری ہے۔



سمندری طوفان سینڈی انتیس اکتوبر کو نیویارک اور دیگر ریاستوں سے ٹکرایا تھا جس میں ایک سو بیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ طوفان سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔



میئر نیویارک کی جانب سے کاروباری شخصیات سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ آپریشن کلین اپ میں مدد کریں۔ اس کے علاوہ لوگوں کو ان کے گھروں کی دوبارہ تعمیر میں بھی مالی معاونت فراہم کریں۔



طوفان کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے جنہیں دوبارہ گھروں کی تعمیر میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔



واضح رہے کہ امریکا میں سینڈی طوفان کے باعث پچاس ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا جبکہ امریکا کی واحد ریاست نیویارک کو اقتصادی طور پر تیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.