تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:15

مصر، صدر محمد مرسی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

اے آر وائی - مصر میں صدر محمد مرسی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مصر میں تحریر اسکوائر نے حسنی مبارک کے خلاف اٹھنے والے انقلاب کے باعث دنیا بھر میں شہرت پائی۔۔۔ ابھی ملک میں انقلاب کی تیاریوں کا آغاز ہی ہوا تھا کہ ایک بار پھر غم و غصے سے بھرے لاکھوں لوگوں سے تحریر سکوائر سج گیا۔



انقلاب کے بعد مظاہروں کا آغاز اس وقت ہوا جب مصری محمد مرسی نے اپنے فیصلوں کے ذریعے صدارتی اختیارات میں اضافے کیا جس کو عوام نے ناقابل قبول قرار دے کر مسترد کردیا۔ مظاہرین کہتے ہیں کہ محمد مرسی انصاف نہیں کرسکتے تو گھر جائے۔



دوسری طرف مصری پارلیمان کا اجلاس میں ملک کے نئے تحریر کردہ آئین پر ووٹنگ کا آغاز ہوا تو تحریر اسکوائر پر مظاہرین اور مشتعل ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کی طرف کسی نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا اور تحریر اسکوائر میدان جنگ بنا رہا اور آنسو گیس میں ڈوبا رہا۔



تحریراسکوائر پر مظاہرین نے حکمراں جماعت اخوان المسلمون اور صدر مرسی کے خلاف کئی بڑے بڑے بینرز آویزاں کئے ہوئے ہیں جبکہ مظاہرین نے بھی خیمہ بستی سجا لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.